پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب کے ضمنی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ سٹاف کو ایسی ہدایات جاری کر دیں کہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان سمیت سب کی بولتی بند ہو گئی

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ پولنگ افسران کو انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنیکی ہدایت کر دی گئی

پنجاب کے ضمنی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ سٹاف کو ایسی ہدایات جاری کر دیں کہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان سمیت سب کی بولتی بند ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ پولنگ افسران کو انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے متعلقہ پولنگ افسران سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں ہدایت کی کہ وہ کسی قسم کا دبا ؤخاطر میں نہ لائیں، انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانیکی ہرممکن کوشش کریں۔ چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ الیکشن اور پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن بھجوائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا بھی حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.