پاکستان

عمران خان نے مراسلے سے متعلق پاک فوج کے ترجمان کا بیان مسترد کر دیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے مبینہ مراسلے سے متعلق پاک فوج کے ترجمان کا بیان مسترد کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ سازش ہوئی ہے یا نہیں؟ وہ صرف رائے دے سکتے ہیں، فیصلہ کرانا ہے تو چیف جسٹس سے کرائیں۔

بعد ازاں جواب میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ انہوں نے اپنی رائے نہیں دی، انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر جو سامنے آیا وہ بتا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کی تحقیقات کسی سے بھی کرائے، اداروں کو اعتراض نہیں، ادارے تحقیقات میں تعاون کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.