پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی نےجواب جمع کرادیا

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک صفحے پر مشتمل تحریری جواب ایف آئی اے کو جمع کرا دیا جس میں انہوں نے خود پر عائد تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مونس الٰہی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں دوسری بار ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور ایک صفحے پر مشتمل تحریری جواب جمع کرایا۔

اپنے جواب میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ نواز بھٹی اور مظہر عباس کو نہیں جانتے،  حلفیہ کہتے ہیں کہ کسی مالی فراڈ میں ملوث نہیں، ایف آئی آر میں الزامات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں، شوگر ملز میں قانون کے مطابق حصہ ڈالا  اور ریٹرنز بھی جمع کرائے۔ایف آئی اے نے مونس الٰہی کو 39 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ سے آپ اور خاندان کے افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔ مونس الٰہی سے پوچھا گیا کہ محمد خان بھٹی، نواز بھٹی اور مظہر عباس سے آپ کا کیا تعلق ہے، محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد بھٹی اور کزن نواز بھٹی سے کیا تعلق ہے، نواز بھٹی کی تاریخ پیدائش کو جعلسازی سے تبدیل کرکے سرکاری نوکری دی گئی، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے ذریعے نواز اور مظہر عباس نے ملز میں 72 کروڑ روپے بڑھائے، نواز بھٹی اور مظہر عباس کے 35 اکاؤنٹس میں 24 ارب کا ٹرن اوور ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.