پاکستان

بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، سندھ حکومت نے بھی بڑی پابندی لگا دی

تمام سائن بورڈز اور ہورڈنگز پر نصب لائٹس رات اور صوبے بھر کے کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے بھی بڑی پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے مارکیٹیں 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر تمام سائن بورڈز اور ہورڈنگز پر نصب لائٹس جلدی بند کر نے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز بند کردیے جائیں گے۔ اب محکمہ داخلہ سندھ نے تمام سائن بورڈز اور ہورڈنگز پر نصب لائٹس بھی جلدی بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق تمام سائن بورڈز اور ہورڈنگز پر نصب لائٹس رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.