پاکستانفیچرڈ پوسٹ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف مکمل کروانے میں کس نے مرکزی کردار ادا کیا؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے سب کچھ بتا کر تہلکہ مچا کر رکھ دیا

پاک فوج نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)کے اہداف مکمل کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا: حامد میر کا دعویٰ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف مکمل کروانے میں کس نے مرکزی کردار ادا کیا؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے سب کچھ بتا کر تہلکہ مچا کر رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد نے کہا ہے کہ فیٹف نے جرمنی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کو مکمل قرار دیتے ہوئے سراہا ہے اور قرار دیا ہے کہ پاکستان کو اب مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا تاہم اس کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ حامد میر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے جی ایچ کیو میں ڈی جی ملٹری آپریشنز کی سربراہی میں2019ء میں سپیشل سیل قائم کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت خصوصی سیل قائم ہوا اس وقت پاکستان کی صرف پانچ نکات پر پیشرفت تھی۔ اس سیل نے 30 سے زائد وزارتوں اور ایجنسیز کے درمیان کوآرڈی نیشن کی اور تمام 34 نکات پر عمل درآمد کروا کر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلوا یا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.