پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چائے کی پیالیوں سے کچھ نہیں ہو گا‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا؟ سابق وزیر خزانہ شوکت عزیز نے بڑا دعویٰ کر کے کھلبلی مچا دی

حکومت پٹرول کی قیمت میں مزید 65 روپے کا اضافہ کرے گی‘35 روپے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی،17 فیصد سیلز ٹیکس لیں گے

چائے کی پیالیوں سے کچھ نہیں ہو گا‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا؟ سابق وزیر خزانہ شوکت عزیز نے بڑا دعویٰ کر کے کھلبلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے حکومت پٹرول کی قیمت میں مزید 65 روپے کا اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ35 روپے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی،17 فیصد سیلز ٹیکس لیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ یہ حکومت کتنی تجربہ کار ہے سب نے دیکھ لیا ہے۔عالمی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور یہ عوام پر ڈال دیں تو ان کی حکومت کا کیا فائدہ۔ گذشتہ سال جولائی میں سیلز ٹیکس کو کم کیا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔چائے کی پیالیوں سے کچھ نہیں ہو گا۔حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ اپنا پیٹ کاٹ کرکے 100 سے 150 ارب روپے نکالے۔ہم نے 1400 ارب روپے ریونیو میں گروتھ دکھائی تھی۔ہم تونالائق تھے،پی ڈی ایم حکومت نے کیاکیا،ہم پیٹرول 149 روپے فی لٹرپرچھوڑکرگئے تھے،ہمارے دورحکومت میں گروتھ سب سیزیادہ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں 50 لاکھ نئی نوکریاں پیداہوئیں، ایکسپورٹس میں ریکارڈاضافہ ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے مسلسل 2 سال 5 فیصد سیزائد گروتھ ہوئی جبکہ کوروناکیباوجود 31 ارب کی برآمدات،اتنی ہی ترسیلات زررہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.