پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر کتنے فیصد ہو گئی؟ رواں ہفتے کے دوران کون کون اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ ہفتہ وار رپورٹ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 27.82 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں مہنگائی میں 3.38 فیصد کا اضافہ ہوا: ادارہ شماریات کی رپورٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر کتنے فیصد ہو گئی؟ رواں ہفتے کے دوران کون کون اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ ہفتہ وار رپورٹ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 3.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے باعث مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 36 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان شیا میں سبزیاں، گھی، گوشت دالیں شامل ہیں، چکن 12.10 ، آلو 6.89، پکی ہوئی دال 5.90 فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں لہسن 57.72 ، چکن 51 اور چپل 52 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں دال مسور74.77 ، مسٹرڈ آئل 80.88، ایل پی جی 60.97 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں پیٹرول 110 فیصد، ڈیزل 132 روپے مہنگے ہوئے۔ گھی 81 اور خوردنی تیل 71 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں پیاز 135 اور ٹماٹر 119 فیصد مہنگے ہوئے، چنے کی دال 5.29 ، بڑا گوشت 5.19 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ایک سال میں سرخ مرچ 43 ، دال مونگ 18 اور چینی 10.79 فیصد سستی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.