پاکستان

آئی بی کو بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس مل گیا

حکومت نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا۔

آئی بی کو سول افسران کی تعیناتیوں، ترقیوں کے لیے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا، آئی بی بیرون ملک مخصوص تعیناتیوں کیلیے بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی ہوگی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق آئی بی کو سرکاری طور پر اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل اہم تقرریوں،تعیناتیوں،ترقیوں کیلئے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کو خصوصی تصدیقی ایجنسی کا اختیار دیا گیا ہے، آئی ایس آئی کو تمام پبلک آفس ہولڈرز گیٹگری کیلئے نامزد کیا گیا ، آئی ایس آئی کو اہم تقرریوں، تعناتیوں، ترقیوں میں اسکریننگ کیلئے بطور خصوصی ایجنسی نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.