پاکستان

‘وائٹ لسٹ’ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے;وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،الحمدللہ، ‘وائٹ لسٹ’ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور قوم کو مبارک دی ہے،وزیر اعظم نے تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہاہےکہ آپ سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ ‘بنیادی سیل’، اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.