پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین احتساب بیورو (نیب) کی تقرری، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایسا جھٹکا دیدیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے چیئرمین احتساب بیورو (نیب) کی تقرری پر شہباز شریف کے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض اٹھا دیا

چیئرمین احتساب بیورو (نیب) کی تقرری، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایسا جھٹکا دیدیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے شہباز شریف کے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض اٹھا دیا۔راجہ ریاض نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کے لیے قابلِ قبول ناموں کا پینل بھجوایا جائے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کرنا چاہتا ہوں۔مقبول باقر کی جانب سے ابھی تک عہدے کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔پیپلزپارٹی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو چیئرمین نیب بنانے پر اصرار کر رہی ہے۔ن لیگ کی طرف سے آفتاب سلطان، اخلاق تارڑ اور جہانزیب خان کا نام دیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم نے فیصلے کیلئے اتحادیوں سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب کیلئے آئندہ ہفتے مزید مشاورت ہوگی ۔ وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات بھی متوقع ہے۔مزید بتایا گیا کہ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو سابق سرکاری افسران کے نام دینے کی درخواست کر دی گئی۔ اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم شہباز شریف کی دوبارہ ملاقات نہ ہو سکی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر زرداری نے مقبول باقر کا نام واپس نہ لیا تو ہمیں یہ کڑواہ گھونٹ پینا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.