پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت کی موت مشکوک قرار، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی ڈال دی، سب کی دوڑیں لگ گئیں

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی وجہ جاننے کیلئے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت کی موت مشکوک قرار، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی ڈال دی، سب کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کی پوسٹ مارٹم سے متعلق عبدالاحد نامی شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت میں وکیل بیرسٹر ارسلام راجہ نے موقف پیش کیا کہ عامر لیاقت کی اچانک پر اسرار موت ہوئی ہے جس کی وجہ کا تعین بہت ضروری ہے۔ بتایاگیا ہے کہ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔شبہہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔استدعا ہے کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل جائے کیونکہ وجہ موت کا سامنے آنا ضروری ہے۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد عامر لیاقت کے لواحقین اور ایس ایچ او بریگیڈ کو نوٹس جاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عامر لیاقت کے ورثاء عدالت میں پیش ہوں یا جواب جمع کروائیں۔بعد ازاں عدالت نے عامر لیاقت کے ورثاء سے ہفتے کی صبح 9 بجے تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.