پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بے نظیر بھٹو قتل کی جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط کرنے کے لئے کس نے دبائو ڈالاتھا؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ پر اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک کے دباؤ کی وجہ سے دستخط کیے : رائو انوار

بے نظیر بھٹو قتل کی جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط کرنے کے لئے کس نے دبائو ڈالاتھا؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق پولیس افسر راؤ انوار نے انکشاف کیا کہ ”بینظیر قتل کیس کے حوالے سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹ پر انہوں نے دستخط سے انکار کیا تھا کہ میں پرویز مشرف کا مؤقف جانے بغیر ان دستاویز پر دستخط نہیں کرسکتا تھا اور میں نے یہ بات رحمان ملک کو بتا دی تھی”۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ”بینظیر کی جے آئی ٹی میں میرا اور بنیامین نامی پولیس افسر کا نام 2010 میں شامل کیا گیا تھا اور مجھے نہیں پتا کہ میرا نام اتنی تاخیر سے کیوں شامل کیا گیا لیکن میرے اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے خاصی شکوک شبہات تھے، بینظیر کے 2 بلیک بیری تھے جنہیں 3 سال تک جے آئی ٹی کے سپرد نہیں کیا گیا”۔سابق ایس ایس پی را ؤانوار نے بتایاکہ ”اب چونکہ مشرف کی خرابی صحت کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں لہذا میں یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ مجھے سابق صدر پرویز مشرف کا بینظیر قتل کیس میں کردار کہیں نظر نہیں آیا اور اس حوالے سے جب شواہد مانگے گئے تو وہ بھی نہیں ملے لہذا جب جے آئی ٹی پر دستخط کرنے کو کہا گیا تو میں نے انکارکردیا”۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.