پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عالمی منڈی میں تیل کی کم ہوتی قیمتیں، کیا پاکستان میں پٹرول سستا ہوگا یا مزید مہنگا کر دیا جائے گا؟ عوام کے ہوش اڑا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی

تیل سستا ہونے کا امکان ' ایک ہی دن میں عالمی مارکیٹ میں تیل و گیس کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، برطانوی خام تیل 113 ڈالر کی سطح پر آ گیا

عالمی منڈی میں تیل کی کم ہوتی قیمتیں، کیا پاکستان میں پٹرول سستا ہوگا یا مزید مہنگا کر دیا جائے گا؟ عوام کے ہوش اڑا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا سمیت کچھ یورپی اور دیگر ممالک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کیے جانے کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایک ہی دن میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی خام تیل، امریکی خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.9 فیصد یعنی 5.85 ڈالر کم ہوکر 113.96 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 5.7 فیصد یعنی 6.66 ڈالر کم ہوکر 110.93 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گیس کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 7 ڈالرز کی سطح تک آ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.