پاکستان

الیکشن کمیشن نے مصطفی کمال اور پریذائیڈنگ افسر کو نوٹس کیوں جاری کیا؟

لنگ اسٹیشن نمبر 87 لانڈھی زمان آباد کے پریذائیڈنگ افسر پر بیلٹ پیپرز چرانے کا الزام جبکہ مصطفی کمال کو بھی اسی مد میں نوٹس جاری کیا گیا

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 240 کورنگی کراچی کے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 87 لانڈھی زمان آباد کے پریذائیڈنگ افسر اور مصطفی کمال کو طلبی کا نوٹس کیوں جاری کیا سب پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 240 کورنگی کراچی کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن نمبر 87 لانڈھی زمان آباد کے پریذائیڈنگ افسر کو 22 جون کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن کے رو برو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر وضاحت کریں کیوں نہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، پریذائیڈنگ افسر پر پولنگ کے دن پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپرز چرانے کا الزام ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.