پاکستان
کراچی سے لاہور آنیوالی نجی ایئر لائن بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی
نجی ایئر لائن کے کپتان نے پرندہ ٹکرانے کے بعد مہارت سے طیارے کو لاہورائیرپورٹ پر لینڈ کرایا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے
کراچی سے لاہور آنیوالی نجی ایئر لائن بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی ‘ واضح رہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا تھا کہ نجی ایئر لائن کے کپتان نے مہارت سے طیارے کو لاہورائیرپورٹ پر لینڈ کرایا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڑان کے قابل نہ ہونے پر طیارے کو گرانڈ کردیا گیا اور لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق رن وے پر پرندوں کی موجودگی کے باعث آج تین پروازیں متاثر ہوئیں۔