پاکستان

پرویزمشرف کی واپسی میں ڈاکٹرز رکاوٹ بن گئے،وجہ بھی بتادی

سابق فوجی صدرپرویزمشرف جلد وطن واپس نہیں آئیں گے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں سفرکرنے سے منع کردیا

سابق فوجی صدرپرویزمشرف جلد وطن واپس نہیں آئیں گے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں سفرکرنے سے منع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرزکا کہناہےکہ سابق صدرکی بات کرتےہوئےسانس اکھڑتی ہےجب کہ یو اے ای کی حکومت پرویزمشرف کو بوئنگ777 فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے تاہم سابق فوجی آمر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا جلد وطن واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ فضائی سفر سے اجتناب کریں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت انہیں بوئنگ777 طیارے کوائیرایمبولینس میں منتقل کرکےفراہم کرنےکوتیارہے،جس میں وہ تمام آلات اور سہولیات میسرہوں گی جوپاکستان منتقل ہونےکےلیےضروری ہے۔ طارق عزیزجوکہ پرویزمشرف کےپرنسپل سیکرٹری اورنیشنل سکیورٹی کونسل کےسیکرٹری جنرل بھی رہے،انہوں نےبتایا کہ جنرل پرویزمشرف وطن واپس آنا چاہتےہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے آڑے آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.