شیخ رشید ،نوازشریف کی واپسی کےمنتظر
سابق وزیرداخلہ نےکہا ہےکہ حالات جس تیزی سےخراب ہورہےہیں،اس پرسپریم کورٹ کوسوموٹولینا چاہیے
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ حالات جس تیزی سےخراب ہورہےہیں،اس پرسپریم کورٹ کوسوموٹولینا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے بیان میں شیخ رشید نےکہا کہ ووٹ کوعزت دوکا نعرہ اب نوازشریف کی واپسی کا منتظرہے۔ انہوں نےکہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے،جسےاپنےکیسزختم کرانےکی فکرہے،غریبوں کی پروا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران آئی ایم ایف کےمعاہدے کےلیےامریکا کےپاؤں پڑرہےہیں،جلد بجلی میں اضافےکا تیسرا کرنٹ لگےگا۔
امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہی۔خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔ملک کی فارن ترسیلات،فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 19, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایک مہینےمیں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، 7 ارب ڈالرزکےریزرو،1 ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کم ہوگئی۔ سابق وزیرداخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈالر 210 روپےکا ہوگیا ہےجبکہ ایل این جی بھی مہنگی خریدی گئی ہے۔