پاکستان

بلاول بھٹو فٹیف آن سائٹ دورے کےشدت سےمنتظر

 وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ ہم آن سائٹ دورے اورپاکستان کےگرے لسٹ سےنکلنےکےکامیاب اورجلد اختتام کےمنتظرہیں

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ ہم آن سائٹ دورے اورپاکستان کےگرے لسٹ سےنکلنےکےعمل کےکامیاب اورجلد اختتام کے منتظرہیں۔ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی کامیاب تکمیل پربیان دیتےہوئےوزیرخارجہ نےکہا کہ فیٹف کےپاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کےایکشن پلان کی تکمیل کےمتفقہ اعتراف کا خیرمقدم کرتا ہوں،پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سےدونوں ایکشن پلانزکی تمام تکنیکی ضروریات کوکامیابی سےمکمل کیا گیا ہے

بلاول بھٹونےکہا کہ یہ مشترکہ قومی کوششوں اورتمام اسٹیک ہولڈرزکےمفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ تھا،ایف اے ٹی ایف کی پلینری کی جانب سےپاکستان کےدورے کی اجازت دینےکا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کومضبوط بنانےاورمالیاتی شعبےمیں اصلاحات کےاس مثبت اندازکوجاری رکھنےکےلیے پرعزم ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.