پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سڑکوں پر گندگی پھیلانے اور کوڑا پھینکنے والوں کی شامت آگئی، ضلعی پلوکٹ نے ان کے خلاف ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب کے سب دنگ و حیران رہ جائیں گے

انفورسمنٹ ٹیموں نے 15 دنوں میں 4 ہزار 336 مقامات کی انسپیکشن کی'سڑکوں پر کوڑا پھینکنے اور غیر قانونی ڈمپنگ کرنے پر 809چالان کئے

سڑکوں پر گندگی پھیلانے اور کوڑا پھینکنے والوں کی شامت آگئی، ضلعی پلوکٹ نے ان کے خلاف ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب کے سب دنگ و حیران رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے سڑکوں اور گلی محلوں میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایسے افراد کو جرمانہ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدر کی ہدایات پر ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ شہر بھر میں سڑکوں پر کوڑا پھینکنے اور غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کی سختی سے انسپیکشن کر رہاہے۔اس حوالہ سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدرکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق غیر قانونی ڈمپنگ اور سڑکوں پر کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے، مون سون کے پیش نظر نالوں کے گرد غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ انفورسمنٹ ٹیمیں چوبیس گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں، انفورسمنٹ ٹیموں نے گزشتہ 15 دنوں میں 4 ہزار 336 مقامات کی انسپیکشن مکمل کی۔سڑکوں پر کوڑا پھینکنے اور غیر قانونی ڈمپنگ کرنے پر 809چالان کئے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 لاکھ 76 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ معمولی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 896وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی 02 گاڑیاں موقع پر تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.