پاکستان

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے نتائج سامنے آنے لگے، سائیکل بنانے والی فیکٹریوں کی چاندی ہوگئی، پیداوار میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں 115545 یونٹ بائسائیکلز کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 88.2 فیصدزیادہ ہے

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے نتائج سامنے آنے لگے، سائیکل بنانے والی فیکٹریوں کی چاندی ہوگئی، پیداوار میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق مخلوط حکومت کی کارستانیوں کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں بے جا اضافہ کرنے کے بعد ملک میں سائیکلوں کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیااور ساتھ ساتھ ہی ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں ملک میں 115545 یونٹ بائسائیکلز کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 88.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 61410 یونٹس سائیکلوں کی مقامی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اپریل 2022 میں ملک میں 12304 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 48.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں ملک میں 8300 یونٹس سائیکلز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 10.7 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.