پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مستقبل میں بجلی کی طرح موبائل فونز پر ٹیلیفون کالز کی لوڈشیڈنگ بھی ہوا کرے گی یاس اس طرح کی خبریں صرف افواہیں ہیں؟ بڑی سچائی منظر عام پر آگئی

پاکستان میں صرف 10فیصد ٹاورز پر فائبر کا استعمال کیاگیا ہے، مزید سختیوں کے بعد ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے: ٹیلی کام حکام

مستقبل میں بجلی کی طرح موبائل فونز پر ٹیلیفون کالز کی لوڈشیڈنگ بھی ہوا کرے گی یاس اس طرح کی خبریں صرف افواہیں ہیں؟ بڑی سچائی منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فائبر آپٹکس کی امپورٹ پر ٹیکسز میں کمی کی سفارش کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا جس میں ٹیلی کام انڈسٹری سے وابستہ افراد نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ ٹیلی کام حکام نے بتایا کہ فائبرآپٹکس کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس کو 15 فیصد کردیا گیا ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہیکہ ایڈوانس ٹیکس کو 8 فیصد کیا جائے۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندگان کا کہنا تھاکہ ٹیلی کام انڈسٹری کے آلات کو پرتعیش قرار دیاگیا ہے اور امپورٹ ڈیوٹی کو 20 فیصد تک بڑھادیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ باہر سے فائبرآپٹکس منگوانا مشکل ہوگیا ہے، پاکستان میں صرف 10فیصد ٹاورز پر فائبر کا استعمال کیاگیا ہے، مزید سختیوں کے بعد ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔ ٹیلی کام حکام کا کہنا تھاکہ مستقبل میں بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہوگی، فائبرآپٹکس نہ بچھائی گئی تو لوگ ایٹی ایم بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ کمیٹی نے فائبر آپٹکس کی امپورٹ پر ٹیکسز میں کمی کی سفارش کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.