پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں لیکن اس کے نتائج کب سامنے آئیں گے؟ اگلے 72گھنٹے اہمیت اختیار کر گئے ، کیا ہونیوالا ہے ؟ پتا چل گیا

آئی ایم ایف کے عملے نے ابھی تک میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (ایم ای ایف پی)کا پہلا مسودہ پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر نہیں کیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں لیکن اس کے نتائج کب سامنے آئیں گے؟ اگلے 72گھنٹے اہمیت اختیار کر گئے ، کیا ہونیوالا ہے ؟ پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کے اعداد و شمار میں فرق کو ختم کرنے کی آخری کوششوں میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے سینئر حکام کے درمیان جمعہ کی شام بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہا جیسا کہ اسلام آباد کے حکام اگلے 72 گھنٹوں میں کسی پیشرفت کی توقع کر رہے ہیں۔ حکومت نے ایندھن کی سبسڈی ختم کرنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے اور پی او ایل کی قیمتوں کو غیر معمولی سطح تک بڑھا دیا تاکہ آئی ایم ایف کو فنڈ پروگرام کو بحال کرنے پر راضی کیا جا سکے۔ تاہم آئی ایم ایف یہ جانتے ہوئے اب بھی مزید کام کرنے پر اصرار کر رہا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے اسلام آباد ایک مایوس قرض لینے والے میں تبدیل ہو گیا ہے۔

اعلی سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کے عملے نے ابھی تک میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (ایم ای ایف پی)کا پہلا مسودہ پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔ اب مطلوبہ اہداف کی جانب بڑھنے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اور ملاقات آج ہونے والی ہے۔ ایم ای ایف پی کے مسودے کا اشتراک عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پیشگی شرط ہے جیسا کہ یہ ایک فریم ورک کی بنیاد فراہم کرتا ہے جس پر دونوں فریق اتفاق رائے پیدا کرتے ہیں اور پھر اس کے بعد وزیر خزانہ اور گورنر سینٹرل بینک کے ذریعہ دستخط شدہ دستاویز کو زیر التوا جائزہ کی تکمیل اور اگلی قسط کے اجرا کے لیے منظوری حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے بھیجا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.