پاکستان

نیوٹرلز کو کیا سمجھایا؟ سازش کہاں سے اور کیوں ہوئی؟ عمران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

نیوٹرلز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگر حکومت گرائی گئی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی لیکن کسی نے نہیں سنی: عمران خان

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو سمجھایا گیا اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سازش کیوں اور کہاں سے ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ہماری معیشت خطرے میں ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی ہے اور مجھے خوف ہے کہ ملک وہاں پہنچ جائے گا جہاں سری لنکا پہنچ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے سازش ہوئی اوریہاں سے میر جعفر اور میر صادق ان سے ملے، نیوٹرلز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے، اگرحکومت گرائی گئی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی، جس وقت ان کوسمجھایا گیا وہ سازش کو ناکام بنانے کا وقت تھا ۔

عمران خان نے کہا کہ اگر یہ حکمران ملک پر مسلط رہے تو اداروں کو دفن کردیں گے پھر کہہ رہا ہوں صرف انتخابات نہیں، صاف اور شفاف انتخابات تک جدو جہد جاری رہے گی، صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں مزید انتشار ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ فیٹف قانون کی منظوری کے لیے ہمیں بلیک میل کیا گیا، مجھے امید ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب عدم اعتماد لائی گئی تو ڈالر 178 کا تھا، آج 208 کا ہے اور ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور بوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا۔ عمران کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر کو کہا کہ ہمیں ریلیف دلادیں، میں مفتاح اور شہباز کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکیوں کی نظر میں ہر ایک چیز کی قیمت ہے اور امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت لے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.