پاکستان
27 سال سے مطلوب قتل کا مفرور ملزم راولپنڈی سے گرفتار
اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے 1995 سے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب قتل کا مفرور ملزم راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔
مفرور ملزم بشارت میرپور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے،بشارت پر 1995 میں ویلز برطانیہ میں ایک ایشیائی شہری کے قتل کا الزام ہے۔ ملزم قتل کرنے کے بعد برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان پہنچا تھا،اور یہاں آکر اپنی شناخت ضمیر علی سے تبدیل کر لی تھی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کا آپریشن برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے کیا گیا۔