پاکستان

ملک میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی؛الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں طوفانی بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 20 تا 22 جون ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ وفاقی اور  صوبائی محکمے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز اور ڈی ڈی ایم ایز کومتعلقہ اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مسافروں اورسیاحوں کو متوقع بارشوں اور راستوں کی صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔

دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بھی طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات یا کل بارش کا ایک مضبوط سسٹم بلوچستان میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.