پاکستان
حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس کیوں لیا؟
وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی۔ تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، ملک میں چینی کے سرپلس ذخائر موجود ہیں جنہیں بروئے کار لایا جائے گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ عالمی مہنگائی سے کھانے پینے کی اشیا کا درآمدی بل 29 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔