ملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں تیزبارشوں کا امکان
موسلا دھاربارشوں سےخیبرپختونخوا،گلیات،کشمیراورگلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،پیرسےبالائی اوروسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہےکہ سسٹم کےتحت کراچی میں 21 سے 22 جون کےدرمیان تیز ہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ سکھر،لاڑکانہ،کشمور،شکارپور،جیکب آباد،شہید بینظیرآباد،دادو،جامشورواورحیدرآباد میں بھی بارش ہوگی۔ پیرسے 22 جون کےدرمیان اسلام آباد،خیبرپختونخوا،پنجاب اورکشمیرمیں موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نےکہا ہےکہ موسلا دھاربارشوں سےخیبرپختونخوا،گلیات،کشمیراورگلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا،پنجاب،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان کی ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔ پشاور،اسلام آباد،راولپنڈی اوردیگرشہروں میں نشیبی علاقےزیرآب آنےکا بھی خدشہ ہے۔ آندھی اورتیزہواؤں سےکےپی،پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں کمزورانفراسٹرکچرکونقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافراورسیاح اس موسم میں زیادہ محتاط رہیں اورغیرضروری سفرسےگریزکریں۔