پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ایسی کون سی ادویات ہیں جو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بیماری میں چاہئیں اور یہ دوائیں پاکستان میں کیوں دستیاب نہیں؟ بڑا سچ منظر عام پر آگیا

سابق صدر کی متعلقہ دوا کی بلا تعطل فراہمی اور علاج سے متعلق انتظامات کی ضرورت‘ فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں: فیملی مؤقف

ایسی کون سی ادویات ہیں جو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بیماری میں چاہئیں اور یہ دوائیں پاکستان میں کیوں دستیاب نہیں؟ بڑا سچ منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان میں ٹی وی سکرینوں سے لے کر سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کی خبریں گرم ہیں۔ پرویز مشرف کو وطن واپس آنا چاہیے یا نہیں۔۔۔ اس حوالے سے پاکستانی فوج سے لے کر سیاستدانوں تک کے بیانات کے بعد ان کے خاندان کا موقف سامنے آیا ہے۔ پرویز مشرف کے خاندان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وطن واپسی کے حوالے سے خاندان کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہو گا اور سابق صدر کی متعلقہ دوا کی بلا تعطل فراہمی اور علاج سے متعلق انتظامات کی بھی ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔

یاد رہے سابق صدر کی وطن واپسی کے حوالے سے گذشتہ ہفتے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ دبئی میں پرویز مشرف کی صحت کافی خراب ہے اور فوج کا موقف ہے کہ انھیں واپس پاکستان آ جانا چاہیے جس کے لیے خاندان سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس بیان سے بعد سابق وزیر اعظم اور موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف (جو خود اس وقت علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں)نے ٹوئٹر پر بیان دیا کہ پرویز مشرف سے ان کا کوئی ذاتی عناد یا دشمنی نہیں ہے اور اگر وہ پاکستان واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔ سینیٹ کے اجلاس میں بھی پرویز مشرف کی واپسی کا معاملہ زیر بحث آیا تھا اور انھیں واپس لانے کے لیے ایئر ایمبولینس تیار کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں تاہم پرویز مشرف کے خاندان کی جانب سے جاری بیان کے بعد بظاہر ان کی واپسی کے حوالے سے ہونے والی بحث کا اختتام ہو گیا ہے مگر اب ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آخر یہ کون سی دوائی ہے جو پرویز مشرف کو پاکستان میں نہیں مل سکتی؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.