پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نئے مالی سال کے لئے پاکستان کو کتنے ہزار ارب روپے کا بیرون قرضہ درکار ہوگا؟ اعدادو شمار اور حقائق سننے کے بعد ملک بھر کی عوام کے ہوش اڑ جائیں گے

آئندہ مالی سال پاکستان مجموعی طور پر 2 ہزار 133ارب روپے کا بیرونی قرض چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی سے لے گا

نئے مالی سال کے لئے پاکستان کو کتنے ہزار ارب روپے کا بیرون قرضہ درکار ہوگا؟ اعدادو شمار اور حقائق سننے کے بعد ملک بھر کی عوام کے ہوش اڑ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان مجموعی طور پر 2 ہزار 133ارب روپے کا بیرونی قرض لے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قرض میں چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کا سیف ڈپازٹ اور آئی ایم ایف سے متوقع قرض شامل نہیں۔ دستاویز کے مطابق اگلے سال پاکستان 223 ارب 20کروڑ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے قرض لے گا جبکہ رواں سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 232 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے 148ارب80کروڑ روپے کا تیل ادھار پر خریدے گا جبکہ رواں سال سعودی عرب سے 70 ارب روپے مالیت کا تیل ادھار پر لیا گیا۔ دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں 372 ارب روپے کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے، رواں مالی سال 342ارب 54کروڑ 44لاکھ روپے مالیت کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کیے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک ہزار389 ارب 80کروڑ روپے کا کمرشل قرض لیا جائے گا جبکہ رواں مالی سال 821ارب 90کروڑ روپے کا کمرشل قرضہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.