پاکستان

نیب ترامیم سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کیا فائدہ ہوگا؟ فواد چوہدری نے بڑا بیان داغ دیا

حکومت نے خود کو این آر او دے کر احتساب ختم کردیا، نیب ترامیم سے نواز، شہباز، مریم ، زرداری اور بلاول پر سے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے

احتساب بیورو (نیب ) کے قوانین میں ترامیم سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے قائدین کو کیا فائدہ ہوگا؟ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بڑا بیان داغ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے خود کو این آر او دے کر احتساب ختم کردیا، نیب ترامیم سے نواز، شہباز، مریم ، زرداری اور بلاول پر سے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ جو چاہیں گے آزادی سے کریں گے، نیب ترامیم کو چیلنج کرنے کیلئے پٹیشن تیار کرلی ہے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ قوم کو ریلیف نہ دینے والوں نے خود کو تیزی سے ریلیف دے دیا، قوم کے لوٹے ہوئے 1200 ارب کے کیسز ختم کیے جارہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 ارب ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیں، ملک میں مہنگائی سب کے سامنے ہے، ایک ہی مطالبہ ہے،الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.