مریم نوازسےفالو بیک ملنےپرصارف کی دربار پرحاضری
مسلم لیگ ن کی نائب صدرکی طرف سےفالوبیک ملنےپرصارف دربارشاہ رکن عالم پرحاضری دینےپہنچ گیا
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی طرف سےفالوبیک ملنےپرصارف دربارشاہ رکن عالم پرحاضری دینےپہنچ گیا۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں رانا اسرارنامی صارف نےکہا ہےکہ ’میم مریم نوازکی طرف سےفالو بیک ملنےکی خوشی میں دربارشاہ رکن عالم پر حاضری دی ہے۔ صارف کی جانب سےدربارشاہ رکن عالم کی تصاویربھی شیئرکی گئی ہیں۔
میم مریم نواز کی طرف سے فالو بیک ملنے کی خوشی میں دربار شاہ رکن عالم حاضری @MaryamNSharif pic.twitter.com/p8mLzcBEyo
— Rana Asrar (@RanaAsr31237115) June 20, 2022
خیال رہےکہ کچھ روزقبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےانٹرنیٹ صارف کی سفارش قبول کرتےہوئےاس کوفالوبیک کرکے سب کوحیران کردیا تھا۔ اکثراوقات مشہور،خصوصاً سیاسی شخصیات سوشل میڈیا پراپنےپرستاروں کےفالو بیک یا کمنٹس کا جواب نہیں دیتے مگریہ روایت مریم نوازکی جانب سےایسی توڑی گئی ہےکہ انٹرنیٹ صارفین عش عش کراُٹھےہیں۔
آپ کی سب سے بڑی سفارش MNS کی تصویر ہے ☺️♥️ https://t.co/8AyTlDHfMf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 2, 2022
سابق وزیراعظم نوازشریف کی ڈسپلےپکچرلگائےہوئےاس اکاؤنٹ پرصارف کا لکھنا تھا ’میم مجھےفالوبیک کریں ورنہ میں اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردوں گا۔‘ اس ٹوئٹ کوری ٹوئٹ کرتےہوئےایک اورصارف نےمریم نوازکوٹیگ کیا اورلکھا کہ ’میم لڑکا اکاؤنٹ کی بَلی چڑھنےلگا ہے، فالو بیک کردیں‘۔ عوامی رہنما، مریم نوازنے اس ٹوئٹ پرنا صرف توجہ دی بلکہ ری ٹوئٹ کرتےہوئےلکھا کہ ’آپ کی سب سےبڑی سفارش ڈسپلےپکچرپرلگی محمد نوازشریف کی تصویرہے‘۔