پاکستان

IMF سےمذاکرات:وزیراعظم کا قوم کواعتماد میں لینےکا فیصلہ

آئی ایم ایف سےمذاکرات کی کامیابی کےبعد وزیرِاعظم شہبازشریف قوم کواعتماد میں لیں گے

وفاقی کابینہ کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی،جس کےمطابق اجلاس کےدوران وزیرِاعظم شہبازشریف نےآئی ایم ایف سےمذاکرات پر قوم کواعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف سےمذاکرات کی کامیابی کےبعد وزیرِاعظم شہبازشریف قوم کواعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ کےاجلاس کےدوران اس حوالےسےگفتگوکرتےہوئےوزیرِاعظم شہبازشریف نےکہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا آئی ایم ایف سےمذاکرات سےکوئی تعلق نہیں۔

انہوں نےکہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق عالمی مارکیٹ سےہے،امید ہےکہ آئی ایم ایف سےمذاکرات نتیجہ خیزہوں گے۔ وزیرِ اعظم میاں محمد شہبازشریف نےیہ بھی کہا کہ جلد معاشی بحران پرقابوپالیں گے۔ اس موقع پروفاقی وزیرِخواجہ سعد رفیق نےسیاسی بنیادوں پر تقرروتبادلوں کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ عرصےکےلیےآئےہیں،ہمیں کام کرنا چاہیے،ہمیں سیاسی بنیادوں پرلوگوں کوخوش کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.