اس سے پہلے کہ بھوک، افلاس ، بے روز گاری اور معاشی بدحالی کے شکار عوام آپ کے محلوں پر دھاوا بول دیں اور ؟ خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے خبردار کر دیا
حالیہ کراچی کے انتخابات یا عمران خان کی احتجاجی کالوں میں عوام کی عدم دلچسپی اس بات کا اہم اشارہ ہے کہ عوام نظام سے نالاں ہیں
اس سے پہلے کہ بھوک، افلاس ، بے روز گاری اور معاشی بدحالی کے شکار عوام آپ کے محلوں پر دھاوا بول دیں اور ؟ خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے خبردار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ جناب! اب بھی وقت ہے کہ قومی ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے جس میں ہر ادارہ اپنی خود احتسابی کرے اور ملک کی معاشی سلامتی کو لاحق خدشات کا جائزہ لے۔ سچائی کمیشن ماضی کی غلطیوں کا احاطہ کرے اور مستقبل کے میثاق معیشت کے ایک ایجنڈے کو تشکیل دے۔ اس سلسلے میں گذشتہ حکومت کی جانب سے کیے گئے آئی ایم ایف معاہدے کو قانونی تقاضوں کے عین مطابق پارلیمان میں پیش کیا جائے تاکہ عوام حقائق سے آشنا ہوں۔ نظام سے بیزار عوام کو امید دلانے کی ضرورت ہے۔ حالیہ کراچی کے انتخابات یا عمران خان جیسے مقبول رہنما کی احتجاجی کالوں میں عوام کی عدم دلچسپی اس بات کا اہم اشارہ ہے کہ عوام نظام سے نالاں ہیں۔ اس سے پہلے کہ بھوکے عوام محلوں پر ٹوٹ پڑیں، سیاسی اور طاقتور اشرافیہ الزام کی سیاست سے نکل کر عملی معاشی پالیسی ترتیب دے، نظام بچائے اور عوام کو عزت دے۔