پاکستان

بینکوں میں ڈالر ختم ہونے کی افواہوں میں کتنی سچائی؟ سٹیٹ بینک نے سب واضح کر دیا

8.9 ارب ڈالر کے نقد زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کے ذخائر شامل نہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا قابل استعمال نہ ہونیکی افواہوں کا نوٹس لیا ہے

پاکستانی بینکوں میں ڈالر ختم ہونے کی افواہوں میں کتنی سچائی ہے اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس وقت 8.9 ارب ڈالر کے نقد زر مبادلہ کے ذخائر فوری استعمال کیلئے موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 8.9 ارب ڈالر کے نقد زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کے ذخائر شامل نہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا قابل استعمال نہ ہونیکی افواہوں کا نوٹس لیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کی ادائیگی اور بینکوں سیڈالرختم ہونیکی افواہوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، کمرشل بینکوں کے پاس نقد ادائیگیوں کیلئے کافی مقدار میں ڈالرز موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں اب تک انٹربینک سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.