پاکستان
لاہور میں اتوار کے روز تمام پلازے اور مارکیٹیں بند کرنے کا حکم
ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند ہوں گی۔
عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ بجلی کی بچت کیلئے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اتوار کو مارکیٹیں مکمل بند رکھنے کے حوالے سے تاجروں کو آگاہ کیا جائے۔ڈی سی لاہور کے مطابق تمام مارکیٹیں، پلازے، دکانیں، شاپنگ مالز اتوار کو بند رکھے جائیں گے۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ دفاتر، اسٹور رومز، گودام، ویئر ہاؤسز بھی اتوار کو بند رکھے جائیں گے۔