پاکستان
الیکشن کمیشن کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن حکام عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نےکیا فیصلہ کیا ہے؟ اس پر کمیشن کے حکام نے بتایاکہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پر حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت وضاحتی مؤقف دیا ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ یہ بتائیں کتنے دنوں میں الیکشن ہوگا؟ اس پر الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ 60 سے 65 دنوں میں الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔