پاکستان

57 ملین ڈالراسٹیٹ بینک کوموصول،وزیراعظم شکرگزار

شہبازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ اسکیم کی مکمل حمایت،سرپرستی کررہی ہے

وزیراعظم شہبازشریف نےبیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سےایک دن میں ریکارڈ 57  ملین ڈالرپاکستان بھجوانےپرخراج تحسین اوراظہار تشکرکیا ہے۔ گزشتہ روزایک دن میں سب سےزیادہ 57 ملین ڈالراسٹیٹ بینک کوموصول ہوئے،پاکستانیوں کی ایک دن میں بھجوائی گئی اب تک کی سب سےزیادہ رقم ہے۔ ایک دن میں آئی رقم سےروشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ میں رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالرسےبڑھ گیا ہے۔

اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ اسکیم کی مکمل حمایت،سرپرستی کررہی ہے،ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانےپربیرون ملک پاکستانیوں کےشکرگزارہیں۔ انہوں نےکہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کےدل پاکستان کی محبت میں دھڑکتےہیں، بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ سےہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردارادا کرتےہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ وعدہ ہےمعاشی مشکلات سےنکل کرآپکی امیدوں اورتوقعات پرپورا اتریں گے،پورا یقین ہےآپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی جذبےسےکرتےرہیں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئےحکومت متعدد اقدامات کررہی ہے، ہم آپکی زندگیوں میں آسانیاں لانےکیلئےکوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.