پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی جمشید دستی نے اپنی اہلیہ کی منہ دکھائی کیوں کروائی؟ حقیقت سامنے آنے پر سب حیران و پریشان رہ گئے

جمشید دستی ستمبر یا اکتوبر میں دعوت ولیمہ کریں گے جس میں وہ دوستوں کو دال کھلائیں گے

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی جمشید دستی نے اپنی اہلیہ کی منہ دکھائی کیوں کروائی؟ حقیقت سامنے آنے پر سب حیران و پریشان رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی اپنی دلہنیا کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں اپنی دلہنیا کو اپنے گھر مظفر گڑھ لانے والے جمشید دستی کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ وائرل تصویر میں جمشید دستی کو سادہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہنیا سرخ رنگ خوبصورت روایتی لباس میں بیحد حسین لگ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جمشید دستی اور ان کی اہلیہ کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا جبکہ رواں ماہ 19 جون کو وہ اپنی دلہنیا کو رخصت کرکے اپنے گھر لائے۔ بارات میں جمشید دستی کے رشتہ داروں سے زیادہ ان کے قریبی دوستوں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ جمشید دستی ستمبر یا اکتوبر میں دعوت ولیمہ کریں گے جس میں وہ دوستوں کو دال کھلائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.