پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آئی ایم ایف نے ہمارے تمام مالیاتی اقدامات پر آمادگی ظاہر کر دی اور بدلے میں؟ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تشویشناک خبر سنا کر سب کو پریشان کر دیا

امید ہے کہ ابتدائی طور پر مجموعی معاشی صورتِ حال اور مالیاتی اہداف پر اتفاقِ رائے ہو جائے گا، باضابطہ معاہدہ اس کے بعد کیا جائے گا

آئی ایم ایف نے ہمارے تمام مالیاتی اقدامات پر آمادگی ظاہر کر دی اور بدلے میں؟ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تشویشناک خبر سنا کر سب کو پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ مالیاتی اہداف کے تعین پر بات ہو رہی ہے، جس پر جلد اتفاق کر لیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ گزشتہ رات ہوئے مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے قرض کی رقم بڑھنے اور بیل آوٹ پیکیج میں ایک سال کی توسیع کا امکان ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اب تک اس سلسلے میں رضا مندی ظاہر نہیں کی ہے لیکن ہم پر امید ہیں کہ یہ فیصلہ ہو جائے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہمیں کسی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امید ہے کہ ابتدائی طور پر مجموعی معاشی صورتِ حال اور مالیاتی اہداف پر اتفاقِ رائے ہو جائے گا، باضابطہ معاہدہ اس کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.