پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی سٹورز پر کون کون سی اشیاء کی قیمتوں میں کتنا کتنا اضافہ ہوا؟ عوام کو ہلا کر رکھ دینے والے اعدادو شمار منظر عام پر آگئے

برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 97روپے سے بڑھ کر 117روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ ہوا

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی سٹورز پر کون کون سی اشیاء کی قیمتوں میں کتنا کتنا اضافہ ہوا؟ عوام کو ہلا کر رکھ دینے والے اعدادو شمار منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 20روپے اضافہ کے بعد 97روپے سے بڑھ کر 117روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔ ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74روپے ہوگئی، اسی طرح لگژری سائز ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173سے بڑھ کر 198روپے کا ہوگیا۔ برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں 66روپے کا اضافہ ہوا، گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں بھی 43روپے کا اضافہ ہوا جس کی قیمت 200روپے سے بڑھ کر 243روپے کی ہوگئی۔ ماچس کے پیکٹ میں بھی 10روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کی قیمت 40روپے سے بڑھ کر 50روپے ہوگئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں 55روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 278سے بڑھ کر 333روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.