پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کو پنجاب میں فری ہینڈ مل گیا، پیپلز پارٹی کے اعلان نے پاکستان تحریک انصاف کی بولتی بند کر دی، صوبائی سیاست کو ہلا کر رکھ دینے والی خبر آگئی

پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کو پنجاب میں فری ہینڈ مل گیا، پیپلز پارٹی کے اعلان نے پاکستان تحریک انصاف کی بولتی بند کر دی، صوبائی سیاست کو ہلا کر رکھ دینے والی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیں گے، ن لیگ نے ضمنی انتخابات کے لئیحمایت پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سید حسن مرتضی کی صوبائی وزرا عطا اللہ تارڑ اور ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، مستقبل میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ انتخابی میدان میں سیاسی حریف ہی رہیں گی، مگر اس وقت ملکی ضرورت کے مطابق پیپلز پارٹی ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ ن لیگی رہنما اور صوبائی وزیر ملک احمد خان نے دعوی کیا کہ مشترکہ الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کو تمام نشستوں پر شکست دیں گے، اب تک کی رپورٹس کے مطابق ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی صورتحال بہتر ہے۔ صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں مشترکہ حکومت ہے، اتفاق اور اتحاد قائم رکھا جائے گا، صرف انتخابات نہیں، بلکہ گورننس کے محاذ پر بھی ایک ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.