پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے کہاں کہاں اور کیسے کیسے؟ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حساب بے باک کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے کرپشن کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر ایک کمپنی بنائی مگر اب انہیں عدالتوں میں کرپشن کا جواب دینا ہوگا

عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے کہاں کہاں اور کیسے کیسے؟ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حساب بے باک کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاحب نے کمپنی میں کک بیکس پہنچائے اور اس کمپنی کے ذریعے مختلف لوگوں نے کرپشن کی۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدالتوں میں کپشن کا جواب دینا ہوگا، وہ اس سے بچنے کے لیے سازش ، سازش کی رٹ لگارہے ہیں مگر عوام نے اب ان کا چہرہ پہچان لیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب عوام اور بالخصوص پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اس جھوٹ پر یقین نہیں کریں گے اور ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے، پی پی کے کارکنان نے جیسے ماضی میں پاکستان کو مشکلات سے نکالا ویسے ہی اب عمران خان کی تیار کی گئی مشکلات سے نجات دلائیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تمام جماعتیں ملک کی ترقی کے لیے کام کررہی ہیں، ہم سب نے جب نالائق سلیکٹڈ کو برداشت کیا تو ہمیں تھوڑی دیر اتحادی جماعتوں کی حکومت کو بھی ٹائم دینا چاہیے تاکہ ہم معاشی اور انتخابی ریفارمز کر کے الیکشن میں جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.