پاکستان

امریکی صدرکی قیمت میں اضافہ رک گیا

آئی ایم ایف سےقرض کا معاہدہ طےپانےاورچین سے 2.3 ارب ڈالرجلد ملنےکی خبروں کے اثرات نظر آنے لگے

امریکی کرنسی کی قیمت میں کئی روز سے جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں نمایاں کمی ہوگئی۔ آئی ایم ایف سے قرض کا معاہدہ طے پانے اور چین سے 2.3 ارب ڈالر جلد ملنے کی خبروں کے اثرات نظر آنے لگے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.73 روپے کمی سے 209.20 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 45پیسے کے اضافے سے 211.93روپے کا ہوگیا تھا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3.50 روپے سے گھٹ کر 212روپے ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجے میں بجٹ کا حجم 9.9 ٹریلین روپے ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.