پاکستان

آرٹیکل 63A کی تشریح ،سپریم کورٹ بارکی درخواست دائر

صدارتی ریفرنس کےمعاملےمیں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پرنظرِثانی کےلیےسپریم کورٹ بارنے درخواست دائرکردی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس کےمعاملےمیں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پرنظرِثانی کےلیےسپریم کورٹ بارنے درخواست دائرکردی۔ سپریم کورٹ بارکی درخواست میں عدالت سےاستدعا کی گئی ہےکہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سےمتعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پرنظرِثانی کی جائے۔ عدالتِ عظمیٰ سےاستدعا کی گئی ہےکہ منحرف اراکین کا ووٹ شمارنہ کرنےکےپیرا گراف پرنظرِثانی کرکےرائے واپس لی جائے۔ سپریم کورٹ بارنےاپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ سپریم کورٹ کی منحرف ارکان کا ووٹ شمارنہ کرنےکی رائے خلافِ آئین ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کی رائےآئین میں مداخلت کےمترادف ہے،آرٹیکل 63 اے کےمطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔ سپریم کورٹ بارنےاپنی درخواست میں وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن کوفریق بنایا ہے ۔ واضح رہےکہ سپریم کورٹ نےآرٹیکل 63 اے کےتحت منحرف اراکین کا ووٹ شمارنہ کرنےکی رائےدی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.