پاکستان
الیکشن ترمیمی ایکٹ اوراحتساب ترمیمی ایکٹ نافذ
پارلیمنٹ سےمنظورکیےجانےکےبعد الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 اورقومی احتساب بیوروایکٹ 2022 قانون کا حصہ بن گئے
پارلیمنٹ سےمنظورکیےجانےکےبعد الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 اورقومی احتساب بیوروایکٹ 2022 قانون کا حصہ بن گئے،اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہےکہ آئین کےآرٹیکل 75 کی شق 2 کےتحت پارلیمنٹ میں دونوں قوانین منظورکیےگئےہیں۔ صدرمملکت عارف علوی نےپارلیمنٹ کےمنظورکردہ دونوں بلوں کودستخط کےبغیرواپس بھجوا دیا تھا۔ دونوں بلوں کی منظوری پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےلی گئی تھی۔ مشترکہ اجلاس سےمنظوری کےدس دن کےاندرمنظورشدہ دونوں بل خود بخود قانون بن گئے۔