مفتاح بے وقوف بنانا بند کریں،سابق وزیرخزانہ بھڑک اٹھے
سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے پیٹرول پر زیرو ٹیکس رکھا تھا اب یہ 17فیصد سیلزٹیکس لگائیں گے
حکومتی رہنمائوں کی پریس کانفرنس پرسابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا بھی ردعمل آگیا۔ سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے پیٹرول پر زیرو ٹیکس رکھا تھا اب یہ 17فیصد سیلزٹیکس لگائیں گے،یہ لوگ پیٹرول پرساتھ میں 50روپےلیوی بھی لگانےجارہےہیں اس اقدام کےنتیجےمیں مہنگائی نیچےنہیں آئےگی مزید بڑھے گی اورڈسکاؤنٹ ریٹ اوپرجائیگا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اوروزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی نیوزکانفرنس پرردعمل دیتےہوئےشوکت ترین نےکہا کہ حکومتی وزرا کی جانب سےعمران خان کی سابقہ حکومت پربارہا الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان دیوالیہ ہونےکےقریب تھا،اس طرح کےگمراہ کن بیانات دیکر مفتاح اسماعیل کسےبے وقوف بنا رہےہیں؟شوکت ترین نےکہا کہ پوری قوم گواہ ہےکہ اکنامک سروے پرآپ نےدستخط کئے،آپ نےخود بتایا کہ جی ڈی پی ،زراعت میں سستا ہوا، ہم نے 486ارب روپےکا فارمولہ آپ کوبتایا جسےاب آپ استعمال کررہےہیں۔