پاکستان
وفاقی وزیرسعدرفیق کا اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ
وفاقی وزیربرائےشہری ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےاے ایس ایف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا
وفاقی وزیربرائےشہری ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےاے ایس ایف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا، اس دوران انہوں نےیادگار شہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اوردعا کی۔ ڈائریکٹرجنرل اے ایس ایف میجرجنرل عابد لطیف خان ہلال امتیازملٹری نےان کا استقبال کیا اوراے ایس ایف کے سینیئرعہدیداران سےتعارف کروایا۔
ڈائریکٹرجنرل اے ایس ایف نےوفاقی وزیرکواے ایس ایف کودرپیش مسائل کےبارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیرنےاے ایس ایف کی مجموعی کارکردگی کوسراہا اورافسران کوہدایت کی کہ وہ ملک وقوم اورمحکمہ کےوسیع ترمفاد میں کام کریں ۔ آخرمیں انہوں نےمہمانوں کی یادداشت کی کتاب میں اپنےتاثرات بھی قلمبند کیے۔