پاکستان

حکومت کا پرویزمشرف کوپاکستان واپس لانےکا اعلان

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا کہنا ہےکہ سابق صدرکووطن واپس لانےکےلیےسہولت فراہم کرنا چاہتےہیں

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا کہنا ہےکہ سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کووطن واپس لانےکےلیےسہولت فراہم کرنا چاہتےہیں،مشرف کو سزا ہوئی تھی،وہ واپس آئیں اورعدالت ان کےمعاملےکودیکھے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےاعظم نذیرتارڑنےکہا کہ وزیراعظم سےجسٹس فائزعیسٰی نظرثانی اپیل پربات کروں گا،کابینہ اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاؤں گا۔ اعظم نذیرتارڑنےکہا کہ مستقل سیکرٹری قانون کے لیےحکومت سےمطالبہ کروں گا۔

اس موقع پران کےہمراہ موجود صدرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن احسن بھون نےکہا کہ وکلا کےمسائل حل کرنےکےلیےاقدام پروزیرقانون کےشکرگزارہیں،سپریم کورٹ بارہاؤسنگ سوسائٹی کےلیےوزیراعظم نےاقدامات کی ہدایت کی۔ احسن بھون نےکہا کہ حکومت جسٹس فائز عیسٰی کیس میں نظرِثانی اپیل واپس لے،پرویزمشرف کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.