پاکستان
کفرٹوٹا خدا خدا کرکے،سونےکی قیمتوں کی اُلٹ بازیاں
ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 4 ہزارروپےسےزائد کی بڑی کمی ہوئی ہے
کفرٹوٹا خدا خدا کرکے،سونےکی قیمتوں کی اُلٹ بازیاں،ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 4 ہزارروپےسےزائد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازارجیولزایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا 4 ہزار 600 روپےسستا ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کےمطابق اس کمی کےبعد ایک تولہ سونےکا بھاؤایک لاکھ 40 ہزار 700 روپےہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 3 ہزار 943 روپےکم ہوکرایک لاکھ 20 ہزار 628 روپےہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازارمیں سونےکا بھاؤ 8 ڈالربڑھ کرایک ہزار 831 ڈالرفی اونس ہے۔