پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سرکاری سرپرستی میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، مسلسل روز ایسی چیز کی قیمت بڑھ گئی کہ آپ حیران و پریشان ہو جائیں گے

دال چنا کی قیمت میں 28 ' سفید چنے کی قیمت میں 87 روپے، دال مسور کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

سرکاری سرپرستی میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، مسلسل روز ایسی چیز کی قیمت بڑھ گئی کہ آپ حیران و پریشان ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کی اشیاء کی نئی قیمتوں کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ سفید چنے کی قیمت 87روپے فی کلواضافے کے بعد 213روپے سے 300روپے فی کلوہوگئی جب کہ دال مسور کی قیمت میں 55روپے کے بعد 215روپے سے بڑھ کر 270روپے فی کلوہوگئی۔ واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہی بڑا اضافہ کیا گیا تھا اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.